آل پاکستان نیشنل بینک ہاکی ٹورنامنٹ واپڈا نے جیت لیا

hockey

hockey

پاکستان واپڈا نے نیشنل بینک کو ہرا کر آل پاکستان نیشنل بینک ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فیصل آباد ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان واپڈا اور نیشنل بینک کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ چار، چار گول سے برابر تھا۔ اضافی وقت میں واپڈا کے علیم بلال نے پینلٹی کارنر پر گول کر کے اپنی ٹیم کوفتح دلائی۔
واپڈا کے محمد مدثر نے تین اور علیم بلال نے دو گول اسکور کئے۔ کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی نیشنل بینک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اقبال قاسم نے واپڈا کے کپتان ریحان بٹ کو چالیس ہزار روپے اور ٹرافی جبکہ نیشنل بینک کے کپتان ذیشان اشرف کو بِیس ہزار روپے اور ٹرافی دی۔