اراضی اسکینڈل:ضمانت منسوخی کے بعد انجم عقیل گرفتار

anjum akeel

anjum akeel

اراضی اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کی عبوری ضمانت منسوخ کردی گئی ہے جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی کی عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ زیر سماعت ہے۔
انجم عقیل پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں نیشنل پولیس فاونڈیشن کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر زمین کی خریداری کے سلسلے میں مبینہ طور پر لگ بھگ چھ ارب روپے کی کرپشن کی۔ انجم عقیل کے وکیل ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ضمانت منسوخ کرنا عدالتی استحقاق ہے وہ اس فیصلے کے خلاف اعلی عدالت سے رجوع کریں گے۔