اسلام آباد : آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

rainاسلام آباد: پنجاب، خیبر پختون خواہ اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چو بیس گھنٹو ں کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذ شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، کراچی اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں اکیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، پشاور، کوہاٹ، بنو ں، ڈی آئی خان اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔