اسلام آباد : سہیل احمد سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات

sohail ahmadاسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے  سہیل احمد کو سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں سہیل احمد کی نئی تقرری کا حکم دیا تھا جس پر وزیراعظم نے سہیل احمد کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سے ہٹا کر سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ  وزیراعظم نے حسین اصغر کے تبادلے کے بعد سہیل احمد کو او ایس ڈی بنایا تھا۔