اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے

cabinet meetingاسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں پیپکو کی مالی معاونت کے لئے پینسٹھ ارب روپے کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں دیگر امور کے ساتھ ملک میں امن و امان اور کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اجلاس میں دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر بھی بات چیت بھی کی جائینگی۔