اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے پاکستان کرکٹ بدنام ہوئی،وسیم اکرم

Waseem Akram

Waseem Akram

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے پاکستان کرکٹ بدنام ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اگر چانس لیتی تو میچ جیتا جاسکتا تھا۔ کپتان اور کوچ نئے ہیں، انہیں سیکھنے میں وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی مزید تین سال تک کرکٹ کھیل سکتے ہیں، پاکستانی بولرز کی پارٹ ٹائم کوچنگ کے لئے تیار ہوں۔