اسکردو، برفانی تودہ گرنے سے100فوجی جوان دب گئے

Skardu

Skardu

اسکردو : ( جیو ڈیسک)اسکر دو کے سیاچن سیکٹر میں برفانی تودہ گر نے سے ایک سو کے قریب فوجی جوان تودے کے نیچے دب گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیاچن سیکٹر میں برفانی تودہ فوجیوں کے ایک کیمپ پرگراجس کے نتیجے میں ایک سوکے قریب فوجی جوان تودے کے نیچے دب گئے۔ واقعہ صبح 6 بجے پیش آیا، حادثے کے بعد جوانوں کو نکالنے کیلئے پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

سیاچن گلیشئر کے علاقے میں پاکستان بھارت کے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔