اسکواش،آج فائنل میں منصورزمان،فرحان محبوب کاٹکرا

squash final

squash final

چیف آف ایئر اسٹاف اسکواش فائنل میں آج منصور زمان اور فرحان محبوب کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اسلام آباد کے مصحف اسکواش کمپلیکس میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں منصور زمان نے وقار محبوب جبکہ فرحان محبوب نے نے یاسر علی بٹ کو شکست دی۔ پہلے سیمی فائنل میں منصور زمان نے وقار محبوب کو پانچ گیم کے سخت مقابلے بعدگیارہ سات، گیارہ پانچ، آٹھ گیارہ ، نو گیارہ اور گیارہ چھ سے شکست دیدی۔
دوسرے سیمی فائنل میں فرحان محبوب نے یاسر بٹ کے خلاف گیارہ چھ، آٹھ گیارہ، گیارہ پانچ، اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کرلی۔ چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔