اسکواش میں خراب کارکردگی پر تین کھلاڑیوں پر پابندی عائد

squash pak

squash pak

اسکواش فیڈریشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی بورڈ کے اجلاس میں خراب کارکردگی کی بنا پر اسکواش کے تین کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی ۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے دوران ایگزیکٹیو کمیٹی بورڈ کے ارکان نے متعدد کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ جس کے بعد مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ اسکواش میں تسلی بخش کھیل کا مظاہرہ نہ کرنے پر عامر اطلس پر دو سال، یاسر بٹ پر ایک سال، اور فرحان محبوب پر چھ ماہ تک پابندی عائد رہے گی۔