اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

commodities

commodities

ملک بھر میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور رواں ہفتے کے دوران مہنگائی میں 5.80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مجموعی طور پر 53اشیائے ضروریہ میں سے 22کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 9میں کمی اور 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں ہوا جبکہ دیگر اشیا میں کھلے گھی، چینی، گندم، مرچوں اور آٹا شامل ہیں جن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گڑ، ماش، مونگ اور چنے کی دالوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پیٹرولئیم مصنوعات ، خوردنی تیل، چائے، ڈبے کے دودھ سمیت بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔