اعصام الحق اور روہن بوپننا نے اسٹاک ہوم اوپن کاٹائٹل جیت لیا

Aisam Bopana

Aisam Bopana

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارتی پارٹنر روہن بوپننا نے برازیل کی ٹیم کو اسٹریٹ سیٹس سے ہرا کر اسٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔
سوئیڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہوم میں کھیلے گئے اے ٹی پی مینز ڈبلز کے فائنل میچ میں اعصام اور بوپننا کی جوڑی نے مارسیلو میلو اور برونو سورز پر مشتمل برازیلین ٹیم کو دو صفر سیٹ پوائنٹس کے فرق سے ہرایا۔ پہلے سیٹ میں انڈو پاک ایکسپریس نے باآسانی چھ ایک سے فتح حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی برازیل کی ٹیم عمدہ پرفارمنس پیش نہ کرسکی اور انھیں چھ تین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے پہلے اعصام الحق نے آسٹریائی پارٹنر اولیور ماراک کے ہمراہ تھائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔