اعصام الحق اور روہن بوپننا نے پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیت لیا

Aisam

Aisam

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارتی پارٹنر روہن بوپننا نے پیرس ماسٹرز مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔
پیرس میں کھیلے گئے اے ٹی پی ٹورنا منٹ مینز ڈبلز کے فائنل میں پاک بھارت جوڑی کا سامنا میزبان فرانس کے جولین بینٹوا اور نکولس موہٹ پر مشتمل ٹیم سے ہوا۔ اس میچ میں اعصام اور بوپننا کو چھ دو اور چھ چار سیٹ پوائنٹس کے فرق سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ رواں سال اعصام الحق نے یہ چوتھا اے ٹی پی ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔