افغان حکومت کی مصالحتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،امریکا

American

American

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈکا کہنا ہے کہ کوئی بھی افغان آئین پر عمل،تشدد ترک اور القاعدہ سے رابطے ختم کرکے افغان مصالحتی عمل میں شامل ہوسکتا ہے۔واشنگٹن میں معمول کے پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہکی ترجمان کا کہناتھاکہ افغانستان میں جاری مصالحتی عمل پر امریکی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،امریکا افغان حکومت کی مصالحتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،ان کا کہناتھاکہ کوئی بھی تشدد ترک ،افغان آئین پر عمل اور القاعدہ سے رابطے ختم کرکے افغانستان میں جاری مصالحت میں شریک ہوسکتا ہے،ان کا کہناتھا کہ امریکا اور پاکستان کی پہلی ترجیح دہشتگردی کے خاتمے کیلیے مل کر کام کرنا ہے،وکٹوریا نولینڈ کا کہناتھاکہ مارک گراسمین 7یا 8اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کا دورہ کریں گے۔دورے میں مارک گراسمین پاکستان اور افغان حکام سے بہت سارے معاملات پربات چیت ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری مذاکرات کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔