الطاف حسین کی جانب سے پیپلز پارٹی کی امن ریلی کا خیر مقدم

altaf hussainمتحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی میں امن واستحکام کیلئے امن ریلی کے انعقاد کا خیرمقدم کیا ہے ۔ بیان میں الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنان وعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھرپورشرکت کرکے امن ریلی کو کامیاب بنائیں۔
الطاف حسین نے کہا کہ کراچی ، پاکستان کا معاشی حب ہے اور کراچی میں امن واستحکام کی بہتر فضا پاکستان بھر کیلئے بہتر ثابت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم ، امن پسند جماعت ہے اور امن واستحکام کیلئے جس سیاسی جماعت کی جانب سے مثبت پیش رفت کی جائے گی ایم کیوایم ان کے شانہ بشانہ ہوگی۔