الٹے ھوکر پینلٹی کک پر گول کرنیوالے طیب روڈ حادثہ کا شکار

Thiyab Awana

Thiyab Awana

متحدہ عرب امارات کے فٹبالر طیب اعوانا کار ایکسیڈینٹ میں ھلاک ھو گئے۔ طیب اعوانا اس سال لبنان کے خلاف پینلٹی کک پر الٹے ھو کر انوکھا گول اسکور کر کے زبردست شہرت حاصل کی تھی۔
اس انوکھی پینلٹی کک کو انٹرنیٹ پر کڑوڑوں لوگوں نے دیکھا۔متحدہ عرب امارات کی ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں پریکٹس کے بعد طیب۔ العین سے ٹریننگ کے بعد واپس آتے ھوئے کار ایکسیڈینٹ کا شکار ھوئے اور پیر کی صبح انکا انتقال ھو گیا۔