امریکا : ریسٹورنٹ میں فائرنگ ، 3فوجی ہلاک ،6 زخمی

America

America

امریکا میں نامعلوم مسلح شخص نے ایک ریسٹورنٹ میں ناشتے کے لئے آنے والے فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں تین فوجی موقع پر ہی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے،حملہ آور نے خودکشی کرلی،امریکی ریاست نی واڈا کے شہر کارسن سٹی کے ایک ریسٹورنٹ میں نامعلوم مسلح شخص نے ناشتے کے لئے آنے والے فوجیوں پر اندھا دھند گولیاں برسانی شروع کردیں،جس کے نتیجے میں تین فوجی مارے گئے اور چھ زخمی ہوگئے،حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارکر ہلاک کرلیا،مرنے او زخمی ہونے والے فوجی یونیفارم میں تھے، پنٹاگون نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔