امریکا میں کشمیری رہنما غلام نبی فائی گرفتار

Ghulam Nabifai

Ghulam Nabifai

واشنگٹن : امریکا میں کشمیری رہنما غلام نبی فائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی حکومت کیلئے غیررجسٹرڈ ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
غیرملکی نیوز ایجنسی کیمطابق ایف بی آئی نے دعوی کیاہے کہ غلام نبی فائی پاکستانی انٹلی جینس ایجنسیوں کیلئے کام کرتے ہیں۔ ان پر پاکستان سے رقم وصول کرکے پاکستانی حکومت کیلئے امریکا میں لابنگ کرنے کا الزام ہے۔وہ واشنگٹن میں کشمیری امریکین فانڈیشن کیسربراہ ہیں۔البتہ ان پر جاسوسی کا کوئی کا الزام عائد نہیں کیا گیا۔