امریکا میں گرمی شدید ہوگئی، ہزاروں افراد متاثر

us weather
نیو یارک : امریکا کی وسطی اور مشرقی حصے میں مسلسل گرمی کی شدت بڑھ گئی، درجہ حرارت چالیس سینیٹ گریڈ پہنچنے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں گزشتہ ایک ہفتے سے گرمی میں شدت آگئی ہے۔ اور درجہ حرارت بڑھنے سے سیکڑوں لوگ بیمار پڑگئے ہیں۔ اے سی کے زائد استعمال سے نیویارک، باسٹن اور دیگر شہروں میں وولٹیج کم ہوگئے جس کے باعث بجلی کے سامان نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ اور سیکڑوں لوگ گرمی کی شدت سے بیمار پڑ گئے۔
بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے انتباہ کیا تھا کہ اے سی کے زیادہ استعمال سے بجلی کی کمی ہوسیکتی ہے۔ گزشتہ تین ہفتوں کے دروران امریکا کے وسطی اور مشرقی ریاستوں میں گرمی کے باعث تیس کے قریب لوگ ہلاک ہوئے جبلہ تصدیق صرف بائیس کی ہوئی ہے۔