امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کو دہشتگرد قرار دے دیا

mullahsangeen

mullahsangeen

امریکی نے حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر اور افغان صوبے پکتیکا میں طالبان گونر ملا سنگین زردان کو دہشتگرد قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ نے حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر ملا سنگین زردان کے تمام اثاثے بھی منجمد کردئیے ہیں اور امریکیوں کی زردان سے کسی بھی قسم کی لین دین پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ زردارن پر الزام ہے کہ وہ افغانستان میں اتحادی فوجیوں پر حملوں اور دہشتگردی کی دیگر کارروایوں میں ملوث ہیں۔