امریکا نے معافی نہیں مانگی، نوازشریف

Muhammad Nawaz Sharif

Muhammad Nawaz Sharif

فرینکفرٹ : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہاہے کہ دہری شہریت بل دو تین شخصیات کو سامنے رکھ کر بنانا آئین کے ساتھ مذاق ہے۔ امریکا نے معافی نہیں مانگی ۔

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ پہنچنے پر میاں نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ دہری شہریت بل دو تین شخصیات کو سامنے رکھ کر بنایا جارہا ہے جو آئین کے ساتھ مذاق ہے۔ نوازشریف نے کہاکہ سلالہ حملے پر امریکا نے معافی نہیں مانگی قوم کے ساتھ مذاق بند کیا جائے۔ پاکستان کے فوجیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں اس پر کب معافی مانگی گئی۔ ہمیں نہیں پتہ۔۔۔۔نوازشریف نے کہاکہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

ڈرون حملے فوری بند ہونے چاہیئے، ڈرون حملے اور موجودہ حکومت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ نوازشریف نے کہا معصوم پاکستانیوں کا خون بہانا فوری طورپر بند کیا جائے ۔