امریکا: ٹیکساس میں آتشزدگی،2 افراد ہلاک

America

America

امریکی ریاست ٹیکساس میں میں لگی آگ سے سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے اور دو افراد زندہ جل گئے۔ٹیکساس میں ساٹھ مختلف جگہوں پر لگی آگ اب تک تباہ کاریاں دکھا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بدترین آگ آسٹن کے مشرق میں لگی ہے جو چھبیس کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہے جس سے تین سو گھر تباہ ہوگئے۔حکام کے مطابق بیس سالہ خاتون اور اس کی اٹھارہ ماہ کی بچی آگ کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہوچکی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نومبر سے لگی آگ سے اب تک پانچ ارب ڈالر کا مالی نقصان ہوچکا ہے جبکہ زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔