امریکا کا سیلاب زدگان کی بھر پور مدد کرنے کا اعلان

pak us

pak us

امریکا نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی بھر پور مدد کرنے کا اعلان کیا ہے افغانستان اور پاکستان کیلیے امریکا کے خصوصی نمائندے مارک گراس مین نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر حسین حقانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور پاکستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مارک گراس مین کا کہنا تھاکہ سیلاب زدگان کے لیے امریکا کا امدادی سامان چند دنوں میں پاکستان پہنچنا شروع ہو جائے گا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر حسین حقانی نے مشکل کی اس گھڑی میں امریکی امداد کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان امریکی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔