امریکا2014 سے پہلے افغانستان سے نہیں نکلے گا۔ رابرٹ بلیک

Robert blake

Robert blake

امریکی نمائندہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا رابرٹ بلیک کا کہنا ہے کہ امریکا سیکورٹی بہتر بنائے بغیر افغانستان سے نہیں جائے گا جس میں بھارت کا کردار اہم ہو گا۔ رابرٹ بلیک کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مسلح گروپ نہ صرف خطرہ ہیں بلکہ یہ گروپ اپنے آپ کو منعظم بھی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی مسلح گروپس کواب تک مدد فراہم کررہا ہے جن میں لشکر طیبہ بھی شامل ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے بھارت کو انتہائی اہم ملک قرار دینے کو احسن قدم قرار دیا۔