امریکہ،ایئر شو میں طیارہ تباہ،12ہلاک 75زخمی

Air Show

Air Show

امریکہ کی ریاست نویڈا میں ایئر شو کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں بارہ افراد ہلاک جبکہ پچھتر سے زائد افراد زخمی ہو گئے واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایئر ریس کی قومی چیمپئن شپ جاری تھی۔ اس دوران ایک چھوٹا طیارہ تماشائیوں کے اسٹینڈ پر آگرا۔حادثے میں کم ازکم پچھتر افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو زرائع کے مطابق بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پچیس افراد شدید زخمی ہیں ۔زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق طیارہ پائلٹ کی غلطی یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔