امریکی صحافی کا انجلینا جولی کی فلم کیخلاف مقدمہ

land of blood

land of blood

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی فلم ان دا لینڈآف بلڈ اینڈ ہنی کی کہانی کی چوری کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔
انجلیناجولی نے پہلی بار کسی فلم کی ڈائریکشن دی اور اس کے خلاف کیس کردیا گیا۔انجلینا کی فلم کا موضوع بوسنیاپر ہے ،جس میں ایک فوجی نے بوسنیا کی لڑکی کی بے حرمتی کی مگر پھر بعد میں اسی سے محبت ہوجاتی ہے۔
جنگی حالا ت میں زندگی بسر کرنے والوں پر بننے والی فلم کی کہانی کے خلاف ایک صحافی نے آواز اٹھائی ہے۔امریکی صحافی کاکہنا ہے کہ یہ کہانی ان کے آرٹیکل سے چرائی گئی ہے۔جوانھوں نے بوسنیا میں ہونے والے مظالم پرلکھی تھی۔