امریکی فوج 2024 تک افغانستان میں رہ سکتی ہے،رپورٹ

amrica

amrica

برطانوی اخبار نے دعوی کیاہے کہ امریکی فوج دوہزار چوبیس تک افغانستان میں رہ سکتی ہے کابل اور واشنگٹن میں اتفاق ہوگیا ہے رواں سال معاہدے پر دستخط ہونگے۔
برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلیگراف کے مطابق امریکی و افغان حکام کا کہناہے امریکا اور افغانستان نئے اسٹریٹیجک معاہدے پر دستخط رواں سال جرمن شہر بون میں افغانستان کے استحکام کے متعلق ہونے والی بون کانفرنس سے پہلے کرینگے۔ اس معاہدے کے بعد امریکی فوجی، فوجی ٹرینئر اور دیگر اہلکار دوہزار چودہ کے بعد بھی موجود رہینگے۔
امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا شروع ہے اور دو ہزار چودہ تک تمام فوج کابل سے نکل جائیگی۔ لیکن اس معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد امریکی فوج دوہزار چوبیس تک افغانستان میں رہیگی۔ پاکستان اور ایران امریکا اور افغانستان میں ہونے والے اس معاہدے کی پہلے ہی مخالفت کرچکے ہیں۔