امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے حنا ربانی کھر کی ملاقات

Hina Hillary
اسلام آباد :  پاک امریکہ وزرائے خارجہ نے سٹریٹیجک مذاکرات کے جلد انعقاد کی ضرورت پر زور اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے ۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ حناربانی کھر نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ایشیائی علاقائی فورم کے18ویں وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.
اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ نے باہمی تعلقات کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ پاکستان بحیثیت ایک قوم کے عظیم صلاحیتوں کا مالک ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان اور امریکہ دونوں کیلئے خطرہ ہے اور انہوں نے اس لعنت کے خاتمے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیااس کے علاوہ افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن سے اسکا پورے خطے پر ایک مثبت اثر مرتب ہوگا ، اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے حنا ربانی کھر کو وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔