انا ہزارے نے مشروط رہائی منظور کرنے سے انکار کر دیا

Anna Hazare

Anna Hazare

نئی دہلی : بھارت میں بڑھتی ہوئی کرپشن کیخلاف میدان میں آنے والے سماجی رہنما انا ہزارے نے مشروط رہائی مسترد کرتے ہوئے جیل سے باہر آنے سے انکار کردیا ہے۔  بھارت کے متعدد شہروں میں بڑے پیمانے پر شدید احتجاج کے بعد حکومت نے سماجی رہنما انا ہزارے اور ان کے ساتھیوں کو رہا کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
انا ہزارے نے کہا ہے کہ اس وقت ہی جیل سے باہر آئیں گے جب انہیں سیدھے جے پرکاش نارائن پارک جانے کی اجازت دی جائے گی، جہاں وہ غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کریں گے۔انا نے تہاڑ جیل کے اندر اپنے سات دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ جیل کے باہر ہزاروں حامی جمع ہیں اور حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔
انا ہزارے کو پولیس نے منگل کی صبح مشرقی دلی کے ایک مکان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کرنے والے تھے۔آج سول سوسائٹی نے انڈیا گیٹ سے پارلیمنٹ تک مارچ کا اعلان کیا ہے۔ حزب اختلاف نے سول سوسائٹی کے احتجاج کے حق کی حمایت کی ہے۔