انجری کا شکار اظہر علی کی دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک

 Azhar Ali

Azhar Ali

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ برسبین ون ڈے میں انجری کا شکار اظہر علی کی دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

ٹیم منیجر کا کہنا ہے کہ کپتان کی انجری بگڑ گئی سٹی سکین کروانے کے بعد ان کے ملبورن میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ ہو گا۔

نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی بیماری کے سبب ٹیم کو دستیاب نہیں۔ اظہر علی کی غیر موجودگی میں کپتان کون ہو گا اس حوالے سے ٹیم کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔