انسداد ڈینگی کی تربیت نہ لینے والے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

shehbaz sharif

shehbaz sharif

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کی تربیت میں حصہ نہ لینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وہ لاہور میں ڈینگی جائزہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ خطرناک وائرس سے بچا اور احتیاطی تدابیر کیلئے صوبے میں بھرپور آگاہی مہم جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو انسداد ڈینگی وائرس کی تربیت دی جا رہی ہے اس میں حصہ نہ لینے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ ڈینگی آگاہی مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں تاریخی مقامات، باغات، پارکوں اور قبرستانوں میں ڈینگی لاروے کے خاتمے کے عمل کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔