انڈیانا: میوزک کنسرٹ میں اسٹیج گرگیا، 4افراد ہلاک ، 40زخمی

indiana

indiana

انڈیانا پولیس : امریکی ریاست انڈیانا میں میوزک کنسرٹ کیلئے بنایاگیا اسٹیج گرنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے ۔انڈیانا میں میوزک کنسرٹ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں کہ تیز ہواوں کے باعث اسٹیج گرگیا جس کے نتیجے میں چالیس افراد زخمی بھی ہوئے۔بہت سے لوگ اسٹیج کے نیچے پھنسے ہوئے تھے جنہیں رضاکاروں نے بمشکل باہر نکالا۔اسٹیج گرنے سے ہرطرف افراتفری پھیل گئی۔