انگلینڈاورپی سی بی الیون کا تین روزہ میچ آج شروع ہوگا

pcb england

pcb england

انگلینڈ اور پی سی بی الیون کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ آج سے دبئی میں کھیلاجا رہا ہے۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ سے وارم اپ میچ کھیلنے کیلئے بارہ رکنی پی سی بی الیون نے دبئی میں پریکٹس کی۔
پاکستان کے خلاف سترہ جنوری سے شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ سے قبل یہ انگلش ٹیم کے پاس مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا یہ آخری موقع ہے۔ اس لئے وہی ٹیم کھیلے گی جو ٹیسٹ میں بھی شرکت کریگی۔انگلش ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار ہے ۔
آل رانڈرٹم بریسنن گھنٹے کی انجری سے نجات حاصل نہیں کرسکے اوروطن واپس جارہے ہیں۔ گریم اونینز کو انکی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ کرس ٹریملٹ آنکھ کے انفکشن اور اسپنرگریم سوان ٹانگ کے مسلز کی انجری کاشکار ہیں۔انگلینڈ آئی سی سی کمبائنڈ الیون کیخلاف تین روزہ میچ بمشکل تین وکٹوں سے جیت سکا ہے۔