انگلینڈ : دو ھزارویں ٹیسٹ میں انگلیند کی فتح، ٹندولکر ناکام

Testانگلینڈ نے کرکٹ کی تاریخ کا دو ھزارواں ٹیسٹ جیت لیا۔ انگلینڈ نے بھارت کولارڈز کے تاریخی گراونڈ میں ایک سو چھیانوے رنز سے شکست دی۔
ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن بھارت کے ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر صرف بارہ رنز بنا کر آٹ ھوئیاور یوں وہ اپنیکیریئر کی سنچریوں کی سنچری مکمل نہ کرسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر جمی اینڈرسن نے پانچ اور اسٹورٹ براڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے پانچویں اور آخری دن اپنی دوسری اننگز اسی رنز ایک وکٹ سے شروع کی تھی اور اسے ٹیسٹ ڈرا کرنے کے لئے اٹھانوے اوورز کھیلنے تھے۔ راھول ڈراوڈ چھتیس اور لکشمن کے چھپن رنز پر آٹ ھونے کے بعد انگلینڈ کی فتح کی امیدیں مضبوط ھو گئی تھیں۔ سریش رائنا نے اٹہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن انگلش بولرز نے بھارت کی اننگز دو سو اکسٹھ رنز پر ختم کر دی۔
یہ بھارت اور انگلیند کے درمیان سوواں ٹیسٹ بھی تھا۔ چار میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے ناٹنگھم میں شروع ہو گا۔