آئس کرکٹ: شاہد آفریدی کی رائلز الیون نے سیریز جیت لی

Ice Cricket

Ice Cricket

جنیوا (جیوڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے برفیلے میدان پر شاہد آفریدی کی رائلز الیون نے سیریز جیت لی۔ دوسرے ٹی ٹونٹی میں وریندر سہواگ کی ڈائمنڈز ٹیم 8 وکٹ سے ناکام رہی، عبدالرزاق نے تین شکار کئے۔

اورنج گیند، سبز پچ اور سفید میدان، برفیلے گراؤنڈ پر عالمی کرکٹرز نے لڑائی خوب جان، سوئٹزرلینڈ میں شاہد آفریدی کی رائلز ٹیم نے میدان مار لیا۔

دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی لالہ کے کھلاڑیوں نے وریندر سہواگ کی ڈائمنڈز ٹیم کو ہرا دیا۔ رائلز نے 206 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں پر عبور کر کے سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: برفیلے میدان کا پہلا ٹی ٹونٹی آفریدی کی ٹیم نے جیت لیا

جیک کیلس نے 90 رنز کی فاتحانہ اننگز میں چار چھکے لگائے۔ آل راؤنڈر عبدالرزاق نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں آفریدی الیون نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔