اگست میں1ارب 31کروڑڈالرکی ریکارڈترسیلات زر موصول

state bank

state bank

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اگست کے دوران ایک ارب اکتیس کروڑ ڈالر سے زائد ترسیلات زر وطن بھیجیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت چالیس فیصد زائد ہے۔یہ مسلسل چھٹا مہینہ ہے جب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر ایک ارب ڈالر سے زائد رہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران اب تک دوارب چالیس کروڑ سڑ سٹھ لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہو چکی ہیں۔