ایبٹ آباد کمیشن : زیرحراست افراد کے بیرون ملک سفر پر پابندی

abbottabad commission

abbottabad commission

ایبٹ آباد کمیشن نے دو مئی کے واقعہ کے سلسلے میں تمام زیر حراست افراد کو کسی ملک کے حوالے کرنے اور ان افراد کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمشین کے سر براہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سر براہی میں ہونے والے اجلاس میں دو مئی کے واقعہ کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا اور کمیشن کو ڈاکٹر شکیل آفریدی سمیت دیگر زیر تفتیش افراد سے حاصل ہونے والی معلومات کے بارے میں آ گاہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کمیشن نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ تمام زیر تفتیش اور زیر حراست افراد کے تا حکم ثانی بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی جائے اور کمیشن کے حتمی فیصلے تک کسی بھی شخص کو کسی دوسرے ملک کے حوالے نہ کیا جائے۔