ایران پر اسرائیلی حملے سے امریکی فوجی متاثر ہونگے۔ لیون پینٹا

leon panetta

leon panetta

امریکا نے ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے سے خطے میں موجود امریکی فوجیوں کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا تو خطے میں موجود امریکی فوجیوں کے لیے مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔
لیون پینٹا کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کاروائی اس پروگرام کو صرف تین سال تک پیچھے لے جاسکتی ہے۔ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو غیر متوقع نتائج برآمد ہوسکتے ہیں جو پورے خطے کو متاثر کرنے کے لئے کافی ہیں۔