ایران کی معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی دعوت

Ali Asghar

Ali Asghar

اقتصادی پابندیوں کا اثر یا پالیسی میں تبدیلی جو بھی ہو ایران نے معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی میں ایران کے سفیر علی اصغر سلطانی نے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو ملک آنے کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ معائنہ کار جنوری کے پہلے ہفتے میں ایران کادورہ کریں گے۔ علی اصغر سلطانی کے مطابق توانائی ایجنسی کے اعلی حکام سے دورے کی تمام تفصیلات طے کی جاچکی ہیں اور ایران ان سے مکمل رابطے میں ہے۔ یورپ کے سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ ایران نے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو اپنی جوہری تنصیبات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔