ایشوریہ سندھی جونیجو جماعت کی خدمات مثالی ہیں ‘ نوابزادہ غلام محمد خان

Nawab Mubarakbaad

Nawab Mubarakbaad

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشوریا سندھی جونیجو جماعت کے نو منتخب صدر یونس جونیجو ‘ سینئر نائب صدر یوسف بھائی ‘نائب صدر محمد علی ممو بھائی ‘ جنرل سیکریٹری اسمٰعیل جونیجو ‘ جوائنٹ سیکریٹری شاہد جونیجو‘ فائنانس سیکریٹری حسین جونیجو ‘ رابطہ سیکریٹری عبدالرزاق جونیجو ‘آفس سیکریٹری یوسف جونیجو اور حنیف جونیجو ‘ حسین جونیجو جاپان والا ‘سید قادری و دیگر اراکین کابینہ کو مبارکباد و نیک خواہشات کا پیغام پیش کرتے ہوئے ہر ہائی نیس پرنسز تاک بخت آف جونا گڑھ کے فرزند ‘ ہزہائی نیس مہابت خان رائل فیملی فاونڈیشن وٹرسٹ کے چیئرمین اور جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے چیف پیٹرن نوابزادہ غلام محمد خان اور جونا گڑھ تھنکرز فورم کی چیئر پرسن بیگم شاہ بانو نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے عوام کے مفاد و فلاح میں ایشوریہ سندھی جونیجو جماعت کو ہزہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی فاونڈیشن و ٹرسٹ اور جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔

کیونکہ ایشوریہ سندھی جونیجو جماعت نے ہمیشہ برادری کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی خدمات انجام دینے کے ساتھ جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی محب وطن پاکستانی کمیونٹی کو یکجا رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں بھی ایشوریہ سندھی جونیجو جماعت کی یہ مثالی ‘ قابل تحسین اور قابل تقلید روایت قائم رہے گی۔