ایشیا کپ کرکٹ: پاک، بھارت معرکہ 18مارچ کو ہو گا

acc

acc

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنا منٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی معرکہ آرائی اٹھارہ مارچ کو ہو گی۔
سنگاپور میں ایشین کرکٹ کونسل اجلاس کے فیصلے کے مطابق ایشیا کپ بارہ سے بائیس مارچ دوہزار بارہ کو ڈھاکا میں منعقد ہوگا جس میں چار ایشین کرکٹ سپر پاورز پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف اور سبحان احمد نے کی۔
افتتاحی میچ میزبان بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تیرہ مارچ کو بھارت اور سری لنکا مدمقابل ہوں گے۔ پندرہ مارچ کوپاکستان ،سری لنکا کا سامناکرے گا۔ سولہ مارچ کو بنگلہ دیش اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔ اٹھارہ مارچ کو پاکستان اور بھارت کی معرکہ آرائی ہوگی۔ بیس مارچ کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کا مقابلہ ہوگا اور بائیس مارچ کو لیگ میچز کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔