ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی : بھارت نے ٹائٹل جیت لیا

Hockey

Hockey

پہلی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی بھارت نے جیت لی۔ فائنل میں بھارت نے پاکستان کوپینلٹی اسٹروکس پر دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔
اورڈس چین میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میں سخت مقابلہ ہوا۔ مقررہ وقت میں متعدد حملوں کے باوجود کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی ۔اضافی پندرہ منٹ میں بھی کھیل بغیرکسی گول کے برابر رہا۔جس کے بعد فیصلے کیلئے پینلٹی اسٹروکس کا سہارا لیا گیا۔پینلٹی اسٹروکس پر پاکستان نے دو اور بھارت نے چار گول کئے اور ٹرافی کا حقدار بن گیا۔
پاکستان ورلڈکپ ، چیمپئنزٹرافی، ایشین گیمز اور ایشیا کپ کا پہلا چیمپئن بن چکا ہے، لیکن ایشین چیمپئنز ٹرافی میں بازی بھارت کے نام رہی دونوں ٹیمیں بائیس فائنلز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے اور دونوں نے گیارہ گیارہ مرتبہ کامیابی حاصل کی۔