ایفی ڈرین کیس کی تحقیقات کرنیوالے بریگیڈئر فہیم کو ہٹا دیا گیا

Brigadier Fahim

Brigadier Fahim

اسلام آباد: ایفی ڈرین کیس کی تحقیقات کرنے والے بریگیڈئرفہیم کو ان کے عہدے سیہٹا دیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق کیس کی تحقیقات کرنے والے بریگیڈیئر فہیم کو ہٹا دیا اور انہیں این ایف ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے منگل کے روز سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کیس نمٹاتے ہوئے مخدوم شہاب، علی موسی گیلانی اور حنیف عباسی کی ضمانت منسوخی کے لیے اے این ایف کی درخواستیں سماعت کے لیے دوسرے بنچ کو منتقل کر دیں تھیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایفی ڈرین کیس کی سماعت کی۔ اے این ایف کی جانب سے بریگیڈیئر فہیم اور پراسیکیوٹر شاہد عباسی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اے این ایف کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایفی ڈرین کیس کی تفتیش کے دوران ظفر عباس لک کے حوالے سے تحفظات تھے جو ان کے تبادلے کے بعد دور ہو گئے ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت اے این ایف میں تبادلوں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔ سپریم کورٹ نے اے این ایف میں تقرریوں اور تبادلوں پر حکم امتناعی بھی خارج کر دیا تھا ۔