ایف اے کپ، چیلسی نے ٹوٹنھم ہوسپرز کو 1-5 سے ہرا دیا

Football

Football

لندن : (جیو ڈیسک) ایف اے کپ فٹبال ٹورنا منٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں چیلسی نے ٹوٹنھم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد ہرا کر گیارہوں مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ویمبلے فٹبال اسٹیڈیم لندن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں چیلسی نے حریف ٹیم ٹوٹنھم کو دباؤ میں رکھا اور پہلے ہاف میں ایک صفر سے سبقت حاصل کی۔ دوسرے ہاف میں ٹوٹنھم کیلئے واحد گول گیرتھ بیل نے اسکور کیا۔

جواب میں چیلسی کلب کے فٹبالرز نے مزید چار گول اسکور کر کے باآسانی کامیابی حاصل کرلی۔ پہلی سیمی فائنل میں لیورپول نے ایورٹن کو دو ایک سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ لیورپول اور چیلسی کے درمیان فائنل پانچ مئی کو کھیلا جائیگا۔