ایف اے کپ: دفاعی چیمپیئن مانچسٹر سٹی کو شکست

manchester united

manchester united

انگلینڈ میں جاری ایف اے کپ فٹ بال ٹورنا منٹ کے تیسرے رانڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپیئن مانچسٹر سٹی کو تین دو سے شکست دی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کو پہلے ہاف میں تین صفر کی برتری حاصل رہی۔
وین رونی نے دو اور ڈینی ویل بیک نے ایک گول اسکور کیا۔ مانچسٹر سٹی کے کپتان ونسینٹ کمپنی کو ریڈ کارڈ کی وجہ سے گرانڈ سے باہر جانا پڑا اور بقیہ میچ دس کھلاڑیوں کیساتھ کھیلا گیا۔ دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی نے کم بیک کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے لیکن کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ الیگزینڈر کولوروف اور سرجیو آگوئیرو نے ایک ایک گول اسکور کیا۔