ایل پی جی کے نرخ میں 5 روپے فی کلو گرام کمی

lpg

lpg

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گیس کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام کمی کر دی . نئے نرخوں کے بعد گھریلو سلینڈر پچپن روپے سستا ملے گا۔ اسی طرح کمرشل سلینڈر کے نرخ میں ایک سو بیس روپے کمی ہو گئی ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیٹرز ایسو سی ایشن کے مطابق آئندہ چند روز میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ حکومت کی طرف سے ستمبر کی پیداواری قیمت چوراسی روپے فی کلو طے کی گئی ہے۔ اس طرح گھروں میں استعمال ہونے والے سلینڈر کی قیمت نو سو اکیانوے روپے ہے۔ کمرشل سلینڈر کے نرخ تین ہزار آٹھ سو تیرہ روپے ساٹھ پیسے مقرر کیے گئے ہیں۔