ایم کیو ایم کا طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنیکا اعلان

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی(جیوڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ نے منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے متحدہ کے ڈپٹی کنوینیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم منہاج القرآن کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں لیکن لانگ مارچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سوات اور کوئٹہ میں جو دہشت گردی ہوئی ہے ایم کیو ایم اس کی مذمت کرتی ہے۔ یہی دہشت گرد لانگ مارچ کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں اس لیے ہم لانگ مارچ میں عملی طور پر شرکت نہیں کریں گے اور اس بات سے ہم نے ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔