ایکشن فلم سیونگ جنرل یانگ کا ٹریلر جاری

Saving General Yang

Saving General Yang

ہانک کانگ(جیوڈیسک)ہانک کانگ میں بننے والی ایکشن فلم “سیونگ جنرل یانگ “کا ٹریلر جاری ہو گیا ہے۔ تاریخی واقعات پر بنائی گئی دلچسپ فلم اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔

“سیونگ جنرل ژانگ” ایک سپہ سالار اور اس کے سات بیٹوں کی کہانی ہے۔ یانگ نامی سپہ سالار کو زخمی ہونے کے باعث جنگ سے واپس آنا پڑتا ہے۔ اس کے ساتوں بیٹے بھی جنگ کے فن میں ماہر ہیں اور دشمن کی فوج کے سامنے اکیلے ڈٹ جاتے ہیں۔

فلم میں سات بھائیوں کو ہزاروں دشمنوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ رونی یو کی ہدایات میں بننے والی فلم ایشیا کے سینما گھروں میں اپریل سے دکھائی جائے گی۔