بالی ووڈ: تین ستاروں کیلئے نئے سال کی خوشیاں دوبالا

sonali

sonali

نئے سال کا پہلا دن لایا دہری خوشیاں بالی ووڈ کے ستاروں ودیا بالن، نانا پاٹیکر اور سونالی باندرے کے لئے ۔ جو منا رہے ہیں اپنا جنم دن اور نیا سال دھوم دھام سے ۔ یوں تو پورا بالی وڈ ہی مصروف ہے نئے سال کا جشن منانے میں لیکن ودیا بالن ،نانا پاٹیکر اور سونالی باندرے کے لئے یہ دن اور بھی خاص ہے کیونکہ وہ منا رہے ہیں اپنی سالگرہ ۔
فلم پرندہ میں ولن کا یادگار کردار ادا کر کے امر ہو جانے والے نانا پاٹیکر جنوری کی پہلی کو ہو گئے اکسٹھ سال کے۔ نانا اگنی ساکشی ،کرانتی ویر، خاموشی،اب تک چھپن ،راج نیتی اور دیگر فلموں میں اپنی بے مثل اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
سونالی باندرے ہیں وہ کامیاب اداکارہ جو کر چکی ہیں ہالی ووڈ کے تمام خانوں کے ساتھ کام۔ وہ منا رہیں ہین اپنی سینتیس ویں سالگرہ سال کے پہلے دن ،سونالی نے فلم دل جلے میں یادگار کردار ادا کر کے شہرت پائی۔
ڈرٹی پکچرز کی شاندار کامیابی سے مقبولیت کے کئی زینے ایک ساتھ طے کرنے والی ودیا بالن نے قدم رکھ دیا عمر کے چونتیس ویں سال میں، ودیا نے اپنے کرئیر کا آغاز کیا ٹی وی اشتہا رات اور میوزک وڈیو میں ماڈلنگ سے، جبکہ فلم نگری میں سب سے پہلے انھوں نے کام کیا ایک بنگالی فلم میں، ودیا کے کریڈٹ پر بہت سی سپر ہٹ فلمیں ہیں جن میں پری نیتا، بھول بھلیاں، لگے رہو منا بھائی، پا اور عشقیہ شامل ہیں۔