بالی ووڈ فلم میں جولیا بلیس بھوتنی بنیں گی

Julia Bliss

Julia Bliss

بولی وڈ کی نئی آنے والی فلم گھوسٹ ان ممبئی میں اداکارہ جولیا بلیس بھوت کے روپ میں نظر آئیں گی جبکہ فلم کی کاسٹ میں شینے اجوہا اور سیالی بھگت بھی شامل ہیں۔ فلم گھوسٹ ان ممبئی کی کہانی سچائی پر مبنی ہے جبکہ اس سچی کہانی کو حقیقت کا رنگ دیا فلم کی ڈائیریکٹر پوجا جتیندر اور پروڈیوسر بھارت شاہ نے فلم گھوسٹ ان ممبئی میں اداکارہ جولیا بلس بھوت کا اور سیالی بھگت ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کررہی ہیں جو معجزات پر یقین رکھتی ہے اس مناسبت سے یہ کردار فلم کے لئے اہم ہے۔
جبکہ ممبئی جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والے بالی وڈ اسٹار شینے اجوہا کے کیرئیر میں بھی یہ فلم ریڑ کی ہڈی کی حیثت رکھتی ہے کیونکہ رہائی کے بعد یہ ان کی پہلی فلم ہے۔