بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ہاں بیٹے کی ولادت

Aamir Kiran

Aamir Kiran

بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان بیٹے کے باپ بن گئے۔ عامر خان کی دوسری بیگم کرن رائو نے جہاں انہیں فلمی دنیا میں کامیابیوں سے ہمکنارکرنے میں مدد دی ۔اسی طرح نجی زندگی میں خوشیاں لے آئیں اور عامر خان کو بیٹے کی نعمت سے بھی مالامال کر دیا۔
عامر خان بیٹے کی پیدائش سے بے حد خوش ہیں تاہم وہ کرن رائو کی طبیعت ناساز ہونے سے پریشان ہیں۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں کرن کی طرف سے بیٹے کی صورت میں بہترین تحفہ ملا ہے۔ اس سے پہلے عامر خان کی پہلی بیوی رینا سے ایک بیٹاجنید اور ایک بیٹی ایرا بھی ہے۔